اسلام آباد( آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی لانگ مارچ کے حوالے سے آڈیو لیک کے بعد حکومت نے سپریم کورٹ میںرٹ دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور سازش کو درخواست کا حصہ بنایا جائے گا ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے ثبوت بھی سپریم کورٹ میں پیش کئے جائیں گے پٹیشن متوقع طور پر پیر کو سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ علی امین گنڈا پور کی آڈیو لیک ہونے کے بعد کیا گیاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے جڑی مبینہ سازش کو درخواستکا حصہ بنایا جائے گا اور لانگ مارچ میں فساد پیدا کرنے سے متعلق حکومت کو ملنے والے شوائد بھی اس پٹیشن کا حصہ ہونگے۔یاد رہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنی پریس کانفرنس میں علی امین گنڈا پور اور نامعلوم شخص کے درمیان لانگ مارچ میں فساد پیدا کرنے کے حوالے سے آڈیو لیک چلائی ہے جس میں سابق وفاقی وزیر نامعلوم شخص سے بندوقیں ان کے لائسنس اور اورفساد پیدا کرنے والے بندوں سے متعلق معلومات لے رہے تھے ۔واضح رہے چند روز قبل تحریک انصاف کے ہی رہنما فیصل واڈا نے ایک پریس کانفرنس میں عمران خان کے لانگ مارچ کو خونی مارچ کا نام دیتے ہوئے اس میں متعدد افراد کے قتل ہونے کی پیشنگوئی بھی کی تھی ۔