پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیر خارجہ کے دستخط سے ارشد شریف کو یو اے ای سے نکالنے کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، دفتر خارجہ

datetime 28  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان نے ارشد شریف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے نکالنے کیلئے کوئی خط نہیں لکھا، وزیر خارجہ کے دستخط سے اس قسم کا کوئی خط جاری نہیں ہوا، ایسی اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،پاکستان ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا

کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستانی انکوائری کمیٹی کینیا کے دورے پر ہے ،بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں میں پنہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیتی ہے، صورتحال کی بہتری کے لیے بھارت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ صحافی ارشد شریف کے انتقال پر دکھ اور افسوس ہوا ہے، پاکستان ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستانی انکوائری کمیٹی کینیا کے دورے پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن انکوائری کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون اور سکونت فراہم کررہی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، یہ کافی حساس مسئلہ ہے اس پر احتیاط برتنی چاہیے، 2 رکنی تحقیقاتی کینیا روانہ ہوگئی ہے، ٹیم نیروبی پہنچ کر اپنی تحقیقات کا اغاز کردے گی، میرے پاس تحقیقات کے حوالے سے ابھی تک تفصیلی معلومات نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیا کے مابین باہمی قانونی تعاون کا معاہدہ موجود نہیں، سچائی کیلئے ضروری ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئے، ہم کینیا اور پاکستانی انکوائری کمیٹیوں کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہئے۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان نے ارشد شریف کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے نکالنے کے لیے کوئی خط نہیں لکھا، وزیر خارجہ کے دستخط سے اس قسم کا کوئی خط جاری نہیں ہوا،

ایسے اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت مستقل کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھ رہا ہے، کئی دہائیوں سے بھارت کی فورسز کشمیریوں پر مظالم بپا رکھے ہوئے ہے۔انہوںنے کہاکہ آل پارٹیز حریت کانفرنس ہیڈ کوارٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسان حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔ترجمان عاصم افتخار نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں میں پنہا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا نوٹس لیتی ہے، صورتحال کی بہتری کے لیے بھارت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانا ہوگی، بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی کشمیر پر پوزیشن غیر قانونی اور ناجائز ہے، پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ کشمیر پر بھارتی مقف بے بنیاد ہے، کشمیری عوام کا اپنے مستقبل کا فیصلہ ان کا جائز حق ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا اہم دورہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی،

پاکستان نے فیوچر انوسٹمنٹ کانفرس سے بھی خطاب کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے، ان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے اہم سنگ میل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ رشی سوناک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم یکم نومبر کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چینی صدر اور ہم منصب سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے، سی پیک منصوبے پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان اس دورے سے تعلقات مزید مستحکم ہوں بے، وزیراعظم کا دورہ چین ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔وزیر اعظم شہباز شریف رواں برس اپریل میں وزارت عظمی سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ چین کا دورہ کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اپنے مفاد کے مطابق کسی بھی ملک سے تجارتی روابط استوار کرسکتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے متفقہ طور پر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا، پاکستان نے 2018 اور 2021 کے تمام ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا۔انہوںنے کہاکہ وزیرمملکت برائے خارجہ امور اور ایف اے ٹی ایف نیشنل کوارڈنیشن کمیٹی کی سربراہ حنا ربانی کھر نے پیرس میں ایف اے ٹی ایف کی پلینری میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہوں نے 21 اکتوبر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس نمایاں پیشرفت پر قوم کو مبارکباد بھی دی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف سے نکلنے پر منفی ردعمل دیا، بھارت پاکستان مخالف مقف پر ایف اے ٹی ایف میں تنہا رہ گیا، بھارت نے معاملے کو سیاست کی نظر کرنے کی کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…