اسلام آباد ( این این آئی) ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار پریس کانفرنس کے دوران ایک موقع پر جذباتی ہوگئے۔پریس کانفرنس کے دور ان ارشد شریف قتل پر انکوائری رپورٹ کا ذکر کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ رپورٹ آنے تک الزام تراشی نہ کی جائے،
ہم ایک خود دار اور آزاد قوم ہیں اور ہم میں سے ہر ایک نے پاکستان کی ترقی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری آپ سے درخواست ہوگی کہ اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم سے ماضی میں کوئی غلطیاں ہوئی ہیں تو پچھلے بیس سالوں سے ہم اپنے خون سے ان کو دھو رہے ہیں،یہ آپ کی فوج ہے،یہ وردی پہنے ہوئے، پینتیس پینتیس چالیس چالیس سال نوکری کے بعد کوئی غداری کا طوق لٹکا کر گھر نہیں جانا چاہتا، ہم سے غلطیاں ہو سکتی ہیں مگر ہم غدار اور سازشی نہیں ہوسکتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس چیز کا ادارک سب کو کرنا ہوگاکیونکہ فوج عوام کے بغیر کچھ نہیں ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب اس چیز سے نبردآزما ہیں اور ہم اس سے باہرنکلیں گے، پاک فوج بطور ادارہ کبھی بھی اپنی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ ہم میں سے ہر ایک نے پاکستان کی ترقی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری آپ سے درخواست ہوگی کہ اپنے اداروں پر اعتماد رکھیں۔