ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنے دوسرے میچ میں زمبابوے سے ٹاس ہار گیا جس پر زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مقررہ اوورز میں زمبابوے نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 131 رنز کا ہدف دیا۔ زمبابوے کی طرف سے کریگ اروائن اور ویسلے مدھیویر

نے اننگز کا آغاز کیا، ویسلے مدھیویو 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اروائن 19 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، ملٹن شمپا آٹھ رنز بنا سکے، سین ولیمز نے 31 رنز بنائے اور وہ شاداب کا شکار بنے، ریگس چکابوا کی وکٹ بھی شاداب خان کے ہاتھ آئی۔ سکندر رضا نے 9 رنز بنائے انہیں محمد وسیم جونیئر نے آؤٹ کیا، لیوک جونگوی کی وکٹ بھی وسیم جونیئر کے حصے میں آئی، پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور بابر اعظم بیٹنگ کرنے کے لئے آئے، بابر اعظم نے چار رنز بنائے تھے کہ کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے، محمد رضوان 14 رنز بنا کر بولڈ آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد صرف پانچ رنز بنا سکے۔ شاداب خان نے 17 رنز بنائے اور وہ سکندر رضا کی گیند پر ولیمز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی بغیرکوئی رنز بنائے سکندر رضا کی گیندپر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شان مسعود نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے 38 گیندوں پر 44 رنز بنائے وہ بھی سکندر رضا کا شکار بنے۔ محمد نواز نے 22 رنز بنائے اور وہ کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاہین شاہ آفریدی نے ایک رنز بنایا اور رن آؤٹ ہوگئے۔ اس مقررہ اوورز میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنا سکی اور اسے اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا انہوں نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…