اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ؛ پاکستانی ڈاکٹر کی مریض کو آپریشن تھیٹر میں چھوڑ کر نرس سے رنگ رلیاں

datetime 15  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)برطانیہ میں ایک غیر معمولی اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پاکستانی نژاد ڈاکٹر نے آپریشن کے دوران مریض کو بے ہوش چھوڑ کر نرس کے ساتھ نازیبا تعلقات قائم کرنے کے لیے کمرہ چھوڑ دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق 44 سالہ ڈاکٹر سہیل انجم پر مریض کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور اس معاملے پر میڈیکل ٹریبونل میں سماعت جاری ہے۔یہ واقعہ 2023 میں گریٹر مانچسٹر کے ایک اسپتال میں پیش آیا تھا، جب ایک اور نرس اچانک کمرے میں داخل ہوئی تو ڈاکٹر سہیل انجم کو نرس کے ساتھ نامناسب حالت میں دیکھ لیا۔

یہ معاملہ اب دوبارہ اس لیے منظرعام پر آیا ہے کیونکہ ڈاکٹر سہیل ایک بار پھر برطانیہ میں ملازمت کے خواہشمند ہیں اور جی ایم سی (جنرل میڈیکل کونسل) نے اس واقعے کو ٹریبونل میں زیر بحث لانے کی درخواست کی ہے۔سماعت کے دوران جی ایم سی کے وکیل اینڈریو مولی نے ٹریبونل کو بتایا کہ ڈاکٹر تقریباً آٹھ منٹ تک آپریشن تھیٹر سے غائب رہے اور بعد میں واپس آکر بے ہوش مریض کا آپریشن مکمل کیا۔ اگرچہ مریض کو براہ راست نقصان نہیں پہنچا لیکن یہ شدید غفلت اور غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا۔

ڈاکٹر سہیل انجم نے عدالت میں تسلیم کیا کہ ان کا عمل ’شرمناک‘ تھا اور اس سے مریض کی زندگی کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔ انہوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ غلطی دوبارہ نہیں دہرائیں گے۔ڈاکٹر سہیل کا کہنا تھا کہ واقعے کے وقت ان کی ذاتی زندگی بھی مشکلات کا شکار تھی کیونکہ بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ اور ان کی اہلیہ ازدواجی تعلقات میں مسائل کا سامنا کر رہے تھے۔میڈیکل ٹریبونل میں اس معاملے پر سماعت کا سلسلہ فی الحال جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…