ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

میں نے زندگی میں کسی بھی صحافی کا اتنا بڑا جنازہ نہیں دیکھا جاوید چوہدری

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آئی ا ین پی )سینئر صحافی اور اینکرپرسن جاوید چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں ابھی ارشد شریف کے جنازے سے واپس آیا ہوں‘ میں نے زندگی میں کسی بھی صحافی کا اتنا بڑا جنازہ نہیں دیکھا۔

لاکھوں لوگ اس جنازے میں شامل تھے‘ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے لیکن وہ بدقسمتی سے شہادت کے بعد بھی سیاست کا ایندھن بن رہے ہیں‘اللہ تعالیٰ انہیں اس سے بھی محفوظ رکھے۔ یاد رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی، ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک ۔ نماز جنازہ خطیب فیصل مسجد پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد الیاس نے پڑھائی، سیاسی، سماجی رہنماوں، صحافی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، اعظم سواتی اور مراد سعید، سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی، پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی نمازہ جنازہ میں شریک تھے، ان کے علاوہ صحافتی برادری سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

میں ابھی ارشد شریف کے جنازے سے واپس آیا ہوں‘ میں نے زندگی میں کسی بھی صحافی کا اتنا بڑا جنازہ نہیں دیکھا‘ لاکھوں لوگ اس جنازے میں شامل تھے‘ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے لیکن وہ بدقسمتی سے شہادت کے بعد بھی سیاست کا ایندھن بن رہے ہیں‘اللہ تعالیٰ انہیں اس سے بھی محفوظ رکھے۔@ARYNEW

— Javed Chaudhry (@JavedChOfficial) October 27, 2022

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…