ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں ہیٹ اسٹروکس سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

datetime 27  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )یک غیر ملکی تحقیقی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت میں شدید گرمی ہونے والی اموات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے نے طبی جریدے دی لانسیٹ کی رپورٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت میں 2000-2004 اور 2017-2021 کے درمیان شدید گرمی کی وجہ سے ہونے والی اموات میں 55 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

طبی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرمی کی وجہ سے 2021 میں بھارتیوں میں 167.2 بلین ممکنہ لیبر اوقات کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں ملکی جی ڈی پی کے تقریبا 5.4 فیصد کے برابر آمدنی کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ بھارت کو گزشتہ چند برسوں میں گرمی کی شدید لہروں کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں گرمیوں میں گرمی کی شدید لہروں کا باقاعدگی سے سامنا ہوتا ہے۔موسمیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ اب طویل، زیادہ شدید اور متواتر ہوتی جارہی ہیں۔گزشتہ روز شائع ہونے والی سالانہ لانسیٹ کانٹ ڈان رپورٹ جس میں 103 ممالک کے موسموں پر نظر ڈالی گئی، محققین نے نتیجہ اخذ کیا کہ مارچ اور اپریل کے درمیان پاکستان اور بھارت میں گرمی کی لہر موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہونے کا امکان 30 گنا زیادہ تھا۔اس طبی مطالعہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شدید گرمی میں اضافہ صحت کو براہ راست متاثر کرتا ہے اور بنیادی حالات جیسے کہ قلبی اور سانس کی بیماری کو بڑھاتی ہے۔

طبی رپورٹ میں ہیٹ اسٹروک، حمل کے منفی نتائج، خراب نیند کے پیٹرن، خراب دماغی صحت، اور چوٹ سے متعلق موت میں اضافے کا بھی بتایا گیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ اس شدید گرمی سے کمزور آبادی سب سے زیادہ خطرے میں تھی۔برطانیہ کے میٹ آفس کی تحقیقاتی رپورٹ میں بھی اس امر کی جانب نشاندہی کی گئی کہ رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں نے شمال مغربی بھارت اور پاکستان میں ریکارڈ توڑ گرمی کی لہروں کا امکان 100 گنا زیادہ کیا ہے۔

برطانوی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے بغیراس طرح کا انتہائی درجہ حرارت ہر 312 سال میں صرف ایک بار آئے گا۔لانسیٹ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران عالمی سطح پر گرمی سے ہونے والی اموات میں دو تہائی اضافہ ہوا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…