لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور ہائیکورٹ میں جمع رپورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور ان کی والدہ کو کرپشن کیس میں کلین چٹ دے دی۔جیو نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرحت شہزادی پر میرٹ سے ہٹ کر، اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے زمین خریدنے کا الزام تھا تاہم فرحت شہزادی کی وجہ سےقومی خزانےکوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح شہزادی اور ان کی والدہ کے خلاف مقدمہ خارج ہونے پر درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے فرح شہزادی کی درخواست پر سماعت کی ۔محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست گزار اور ان کی والدہ کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔فرح شہزادی اور ان کی والدہ کے خلاف اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اراضی کی خرید پر مقدمہ درج کیا تھا۔