اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثنا اللہ نے ارشد شریف کیساتھ جو ہوا اس کے ذمہ داری عمران خان پر ڈال دی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشدشریف کیساتھ جوہوااس کے ذمہ دارعمران خان ہیں، ارشد شریف سے متعلق عمران خان کے پاس ثبوت تھے تو پہلے کیوں نہیں دیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ارشد شریف کے قتل سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں انکوائری کمیشن کوایک ماہ میں رپورٹ دینی چاہیے، انکوائری کمیشن کو کینیا کا دورہ کرنا پڑے تو ہوسکتا ہے

وقت لگ جائے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ارشد شریف سے متعلق عمران خان کے پاس ثبوت تھے تو پہلے کیوں نہیں دیئے، ارشد شریف کیساتھ جو ہوا اس کے ذمہ دارعمران خان ہیں۔وزیر داخلہ نے سوال کیا کہ ارشد شریف دبئی میں اسٹے نہیں کرسکے تو کیا پی ٹی آئی ان کی مدد نہیں کرسکتی تھی، پی ٹی آئی کیا کسی اور ملک میں ارشد شریف کا بندوبست نہیں کرسکتی تھی، کے پی یا گلگت بلتستان میں نہیں ٹھہرا سکتی تھی۔انہوں نے کہاکہ ارشدشریف کو کہا تھا مقدمات سے متعلق جو بھی خدشات ہیں دور کر سکتے ہیں، ارشد شریف کو دھمکیاں دی گئی یا مقدمات بنے تو انکوائری میں آجائیگا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دوسرے صحافیوں کو بھی دھمکیاں ملیں اورمقدمات بنے لیکن باہرنہیں گئے، ارشد شریف کو دھمکیاں ملی یا مقدمات بنے تو وہ بیرون ملک کیوں گئے، عمران خان نے ارشد شریف کو کیوں کہا کہ وہ بیرون ملک چلے جائیں۔اعظم سواتی معاملے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ اعظم سواتی کیساتھ غلط ہوا ہے تو 100 فیصد انکوائری ہونی چاہیے ، ایف آئی اے کے جو ملازمین واقعے میں شامل ہوئے ان سے بات کی، ڈی جی ایف آئی اے سے بھی بات ہوئی وہ بھی کہتے ہیں کوئی تشدد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی چاہتے ہیں تو ہر لیول کی انکوائری کرانے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا اعظم سواتی کوبرہنہ کرنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…