پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

لانگ مارچ کے اعلان نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بدترین مندی سے دوچار کر دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)لانگ مارچ کے اعلان نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو بدترین مندی سے دوچار کر دیا ،کے ایس ای100انڈیکس 650پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ42ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد سے گر گئی اور انڈیکس 42100پوائنٹس سے گھٹ کر41500پوائنٹس کی پست سطح پر بندہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 79ارب سے زائد روپے ڈوب گئے

جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب روپے سے گھٹ کر67کھرب روپے رہ گیا اور 81.05فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے نتیجے میں انویسٹرز میں پائی جانیوالی بے چینی اور منافع کی خاطر فروخت کے دبائو سے بدھ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ہی اسٹاک مارکیٹ مندی کی زد میں آ گئی جس کی وجہ سے انڈیکس 42100،42100، 41900، 41800،41700اور41600پوائنٹس کی 6نفسیاتی حد گنوا بیٹھا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 650.00پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42190.03پوائنٹس سے گھٹ کر 41540.03پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 263.70پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15537.26پوائنٹس سے کم ہو کر15273.56پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28710.20پوائنٹس سے کم ہو کر28376.04پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 79ارب41کروڑ33لاکھ15ہزار805روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب24ارب15کروڑ18لاکھ16ہزار645روپے سے کم ہو کر 67کھرب44ارب73کروڑ 85لاکھ840روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو7ارب روپے مالیت کے 26کروڑ54لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو6ارب روپے مالیت کے 19کروڑ54لاکھ حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 322کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے52کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،261میں کمی اور9کمپنیوں کے

حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ53لاکھ ،جی تھری ٹیک کلاس1کروڑ45لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ23لاکھ ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 1کروڑ17لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان میض کے بھائو میں 800.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت 11480.00روپے ہو گئی اسی طرح54.90روپے کے اضافے سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 1124.90روپے پر جا پہنچی جبکہ ماری پیٹرولیم کے

حصص کی قیمت میں 28.84روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت1680.00روپے ہو گئی اسی طرح29.00روپے کی کمی سے ریلائنس کاٹن کے حصص کی قیمت 510.00روپے پر آ گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…