لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ لانگ مارچ میں دس لاکھ سے زائد افراد شریک ہوںگے، ارشد شریف کی شہادت پر بیگم صفدر اعوان نے ایسا کام کیا جس سے ان کے خاندان اور سیاست کے حصے میں رسوائی آئی،
پاکستان کے نڈر صحافی پر جو ظلم ہوا اسے قوم خود محسوس کررہی ہے، بیگم صفدر اعوان نے پہلے ٹوئٹ کیا پھر ڈیلیٹ کیا تو ثابت ہوا اس کی کہیں عزت نہیں، بلا وجہ بھٹو اور اور وزیر قانون کی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف بلا وجہ نعرے بازی کی گئی، کیا ایف آئی اے قانون شہباز گل یا اعظم سواتی کیلئے ہے؟ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے اداروں، ایجنسیوں کے حوالے سے جو نفرت اگلی گئی کیا ان کے منہ پر کرنٹ لگیں گے، بلاول بھٹو کو معافی نہیں مانگنی بلکہ وہ فی الفور مستعفی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بالآخر 28اکتوبر کو لانگ مارچ کااعلان کر دیا ہے، پاکستان کو حقیقی آزادی کیلئے عمران خان نے جو کال دی اس پر پورے ملک سے لاکھوں لوگ گھروں سے نکلیں گے، تمام اراکین قومی صو بائی اسمبلی سب لانگ مارچ میں حصہ لیں گے، توڑ پھوڑ نہیں بلکہ آئینی و جمہوری حق کیلئے نکلیں گے، الیکشن کی تاریخ کیلئے لانگ مارچ نکالیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پرویز الٰہی بزرگ ہونے کے باوجود پورے جذبے سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی سوچ کے مطابق پرفارم کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ آئین و قانون آزادی اظہار رائے کا حق دیتا ہے، پچاس ہزار لوگ راولپنڈی آ گئے تو دنیا کی کوئی طاقت راستہ نہیں روک سکتی، شیلنگ کرکے جنید صفدر کی مہندی کی یاد تازہ کر لیں، الیکشن کی تاریخ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے،دس لاکھ سے زائد افراد خیر پختوانخواہ، پنجاب، سندھ، بلوچستان، کشمیر و گلگت بلتستان سے لانگ مارچ میں آئیں گے