اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ نے مبینہ طور پر چینی حکومت سے مزید 36جے 10سی لڑاکا خریدنے کی تیاری مکمل کر لیں ہیں ۔ایک نجی نیوز ویب سائٹ کے مطابق پاکستان ائیر فورس کا یہ دوسرا آرڈر ہو گا جو آئندہ 6ماہ سے ایک سال تک چینی لڑاکا طیارے بناناے والی کمپنی ’’شینگ ڈو ایروسپیس کارپوریشن (سی اے سی) ‘ کو دیا جائے گا۔ اس سے قبل بھی پاک ائیر فورس کی جانب سے 36لڑاکا طیارے حاصل کیے گئے تھے ۔تاہم یہ مبینہ طور پر دوسرا آڈر ہو گا جس کے بعدپاک فضائیہ کے پاس 72جے 10سی لڑاکا طیارے ہو جائیں گے۔ یہ طیارے 2026ءتک پاکستان کو ڈلیور کیے جائیں گے۔ پاک فضائیہ 2032ءتک جے 10سی کے 90یونٹ حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔