اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عوامی جمہوریہ چین کا عوام کیلئے صاف پانی فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان

datetime 25  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(این این آئی)پاکستان کے عظیم دوست ملک عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل زاؤ شائراین کی ممبرصوبائی اسمبلی چوہدری منیب الحق کی دعوت پراوکاڑہ آ ئے چوہدری ریاض الحق جج ایم این اے مسلم لیگ ن چوہدری منیب الحق چوہدری

ایم پی اے مسلم لیگ ن حبیب الحق صدرِ غلہ منڈی اوکاڑہ نے مہمان اعزاز قونصل جنرل کا انکی اوکاڑہ آمد پر والہانہ استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے عظیم دوست ملک عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل زاؤ شائراین کی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری منیب الحق کی دعوت پر اوکاڑہ آ ئے چوہدری ریاض الحق جج ایم این اے مسلم لیگ ن ںچوہدری منیب الحق چوہدری ایم پی اے مسلم لیگ ن حبیب الحق صدرِ غلہ منڈی اوکاڑہ نے مہمان اعزاز قونصل جنرل کا انکی اوکاڑہ آمد پر والہانہ استقبال کیا مہمان اعزاز عوامی جمہوریہ چین قونصل جنرل کی آمد کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ممبر قومی اسمبلی چودھری ریاض الحق ، سابقہ کونسلرز، اساتذہ ، طلبا وطالبات ، سماجی مذہبی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعدادِ نے شرکت کی۔عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل نے اوکاڑہ کی عوام کیلئے صاف پانی فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کے حوالے سے ساری دنیا جانتی ہے کہ ترقی پسند عزم رکھتے ہیں تقریب میں سیلاب زدگان افراد کی مدد کرنے والے افراد اور شب و روز محنت سے ان سیلاب زدگان بہن بھائیوں کیلئے فنڈ اکٹھا کرنے والے افراد کو قونصل جنرل زاؤ شائراین کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ۔قونصل جنرل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اوکاڑہ کی زرعی زمین کا معائنہ کیا تاکہ پاکستان کو مزید ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کیا جائے۔ قونصل جنرل نے اوکاڑہ زرعی آلات کی مارکیٹ کا بھی وزٹ کیا اور بہتر سے بہترین طریقے سے زرعی آلات بنانے کی پیشکش کی کچھ شک نہیں کی اوکاڑہ فلاحی کاموں میں غریب عوام کے ہمیشہ شانہ بشانہ رہا ہے، امتحانات میں اچھی پوزیشن لینے والے ہونہار طلبہ وطالبات میں کو بھی شیلڈ سے نوازا گیا تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…