پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

مولا جٹ ایک ہفتے میں 80 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) میگا کاسٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک ہفتے میں 80 کروڑ روپے کما کر پاکستانی سینما کی نئی تاریخ رقم کردی۔فلم کو 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کیا گیا تھا اور پوری دنیا میں ایک ہزار کے قریب اسکرینز پر دکھایا گیا۔

مولا جٹ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے کمائے اور پھر محض 5 دن میں 50 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔پاکستانی سینما کی تاریخ میں آج تک کسی فلم نے پانچ دن میں 50 کروڑ روپے نہیں کمائے جب کہ اب اس فلم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ایک ہی ہفتے میں 80 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز حاصل کرلیا۔فلم کے آفیشل انسٹاگرام پر فلم کی ایک ہفتے کی کمائی سے متعلق پوسٹ میں بتایا گیا کہ فلم نے دنیا بھر سے 36 کروڑ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 80 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی۔فلم نے سب سے زیادہ کمائی مقامی باکس یعنی پاکستان سے ہی کی، فلم نے ملک سے ایک ہی ہفتے میں 10 لاکھ امریکی ڈالرز کے قریب کمائی کی، دوسرے نمبر فلم نے خلیجی ممالک سے پیسے بٹورے۔ایک ہی ہفتے میں 80 کروڑ روپے کمانے کے بعد فلم نے اپنے بجٹ سے زیادہ پیس بٹور لیے، رپورٹس کے مطابق فلم کو 50 سے 60 کروڑ روپے میں بنایا گیا تھا۔فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم مانڈوی والا نے بتایا تھا کہ فلم کو بنانے میں بہت پیسے لگے، جس وجہ سے ملک میں فلم کی ریلیز کے پہلے ہفتے اس کے ٹکٹس 200 روپے تک مہنگے بیچے گئے۔یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی مولا جٹ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…