چیف الیکشن کمشنر کا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں، ترجمان ای سی پی۔چیف الیکشن کمشنرکے نام کا اکانٹ بناکر جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کوئی سوشل میڈیا اکائونٹ نہیں ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیک سوشل میڈیا اکائونٹ پر یقین نہ کریں کیونکہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکے نام کا اکائونٹ بناکر جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے، یہ سب جعلی اکائونٹس ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے گھر کا ملازم قرار دیا گیا۔