اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں نااہل کیے جانے کے بعد صحافی نے سابق وزیر شاہ محمود قریشی سے سوال کیا ہے کہ عمران خان کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کون ہوگا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان ہی پارٹی کے سربراہ ہیں، پارٹی عمران خان کی ہے اور عمران خان کی ہی رہے گی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی میدان میں شکست کے بعد عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کروایا گیا جسے مسترد کرتے ہیں۔