اسلام آباد (این این آئی)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے ایک آڈیو وائرل ہورہی ہے۔ٹوئٹر پر جاری آڈیو بیان میں سابق وزیر پرویز خٹک نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کے متوقع فیصلے سے متعلق کارکنان کو احتجاج کی کال دی۔آڈیو میں پرویز خٹک پشتو زبان میں گفتگو کررہے ہیں جس میں انہوں نے کہاکہ توشہ خانہ کیس کا فیصلہ حق میں آتا ہے تو بہت اچھی بات ہے،فیصلہ حق میں نہ آئے توکارکن سڑکوں پرنکلیں ہرضلع میں پارٹی ورکرزبھرپور احتجاج کریں تاکہ راستے بند ہوں، لوگوں کو پتا چل سکے کہ تحریک انصاف ایک قوت ہے۔