منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

آخری پرواز، سعودی پائلٹ کو الوداع کرنے کے رقت آمیز کرنے لمحات

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)30 سال طیاروں کو اڑانے کے بعد سعودی پائلٹ کی ریٹائرمنٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ پائلٹ کی آخری پرواز کے وقت ان کو الوداعی لمحات نے سعودی شہریوں کو بھی غمزدہ کردیا۔ سعودی ایئر لائنز طیران ناس نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا

جس میں پائلٹ کیپٹن جمال المھنی کو الوداعی اور آخری پرواز کے مناظر دکھائے گئے۔ جدہ سے ریاض کی اس پرواز میں پائلٹ نے مسافروں کے ساتھ بھی اظہار خیال کیا۔ سعودی شہریوں نے امید اور مضبوط جذبات کے ساتھ ان مناظر کو دیکھا۔پائلٹ جمال المھنی ویڈیو کلپ میں اپنے کیریئر کی عکاسی کرتے ہوئے نظر آئے ۔ جمال نے ہوا بازی کے شعبے میں 30 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا۔ جس میں ایئر لائنز طیران ناس کے ساتھ ان کے 12 سال بھی شامل ہیں۔ انہوں نے پروازوں کے دوران 22 ہزار سے زیادہ گھنٹے ہواں میں گزارے۔ویڈیو کے دوران جدہ سے دارالحکومت ریاض جانے والی پرواز کے دوران پائلٹ حیران رہ گیا جب اس کو آخری پرواز پر زبردست طریقے سے الوداع کیا گیا۔ دوران پرواز کیپٹن کو تالیوں کی گونج میں مناسب جشن کے الفاظ کے ساتھ الوداع کیا گیا۔ مسافروں کی خوشی، ان کی دعائیں اور چھونے والے الوداعی لمحات دیکھنے میں آئے۔ طیران ناس نے پائلٹ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں شکریہ اور تعریفی کلمات سے نوازا۔کلپ کا اختتام کپتان کی شرٹ پر وفاداری، شکریہ اور تشکر کے الفاظ لکھ کر ہوا۔ ٹویٹ کرنے والوں نے ہیش ٹیگ”شکریہ کیپٹن جمال” پر بھی پائلٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…