لاہور ( این این آئی) پنجاب کی یونیورسٹیوں میں سیاسی اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی۔اس ضمن میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ایک مراسلہ بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹیوں میں کوئی بھی سیاسی اجتماع نہیں ہو گا ۔متن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان کی تعلیمی اداروں میں آنے میں کوئی ممانعت نہیں۔ لیکن تعلیمی اداروں کا فورم نفرت اور سیاسی ایجنڈا کی ترویج کے لیے نہیں استعال ہونا چاہیے ۔یونیورسٹیز کو صرف تعلیمی مقاصد کے لیے استعمال ہونا چاہئے ۔