کراچی(این این آئی)کراچی ایئرپورٹ پر غیرملکی ایئرلائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی آنے والی غیرملکی پرواز کے طیارے سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پرندہ طیارے کے انجن نمبر ون سے ٹکرایا تو کپتان نے سی ایاے ایئر ٹریفک کنٹرول کو پرندہ ٹکرانے سے متعلق آگاہ کیا۔ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرایا ہے مگر کوئی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ غیرملکی پرواز کیو آر610 میں 160 سے زائد مسافر سوار تھے۔