پتوکی(این این آئی ) پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم میں تین افراد نے محنت کش کی پندرہ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور حالت خراب ہونے پر دروازے کے سامنے پھینک کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں ویرم چک نمبر چار میں رہائش پذیر محنت کش محمد اسلم کی پندرہ سالہ بیٹی کو ملزم ساجد نے رات پونے بارہ بجے گھر سے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا ،ملزمان نے بچی کو نامعلوم مقام پر لے جا کر بے ہوشی کا انجکشن لگا دیا،جس سے وہ بے ہوش ہو گئی،ملزم ساجد نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر لڑکی سے زیادتی کی اور حالت غیر ہونے پر گھر کے دروازے کے سامنے پھینک کر فرار ہو گئے،تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کے والد محمد اسلم کی تحریری درخواست پر ساجد، جمیل اور جانی سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔