منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ساتویں جماعت کے پرچے میں کشمیر الگ ملک قرار بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹنہ(این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں سرکاری ایوانوں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب 3 اضلاع کے سرکاری اسکولوں میں ساتویں جماعت کے امتحان میں سوشل سائنس کے پرچے میں کشمیر کو الگ ملک قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بہار

ایجوکیشن پراجیکٹ کونسل کے زیراہتمام 3 اضلاع اراریا، کشن گنج اورکٹیہار میں ساتویں جماعت کے سالانہ امتحان کے سوشل سائنس پرچے میں ایک سوال پوچھا گیا کہ مندرجہ ذیل ممالک میں رہنے والے عوام کو کس نام سے پکارا جاتا ہے، نیپال، برطانیہ، کشمیر اور بھارت؟۔بہار میں بی جے پی کے لیڈروں نے اس حوالے سے آسمان سر پر اٹھا لیا ہے اور کہا کہ بہار حکومت نے جان بوجھ کر کشمیر کو بھارت اور نیپال کی طرح الگ ملک قرار دیا ہے ۔دوسری جانب بہار کے وزیر تعلیم چندر شیکھر سنگھ نے اسے انسانی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں نریندر مودی نے پاکستان کے شہر ٹیکسلا کو بہار کا شہر قرار دیا تھا تو اس وقت بی جے پی کے لیڈر خاموش کیوں رہے تھے جب کہ وہ بھی ایک غلطی ہی تھی۔دریں اثنا بہار ایجوکیشن پراجیکٹ کونسل نے پرچہ ترتیب دینے والے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…