منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

چینی مسلم صوبے سنکیانگ کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک بڑا عطیہ گوادر پہنچ گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر (آن لائن )چین کے مسلم صوبے سنکیانگ کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک بڑا عطیہ گوادر پہنچ گیا ۔چین کے مسلم صوبے سنکیانگ کے شمال میں واقع شہر کرامے کی حکومت نے 200,000 یوآن مالیت کاامدادی سامان بھیجا ہے جس میں سلیپنگ بیگز،

خیمے اور دیگر موسم سرما سے محفوظ رہنے کی اشیا شامل ہیں۔امدادی سامان گوادر پہنچا دیا گیا جہاں سے اسے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔ امدادی سامان کی یہ کھیپ 5 اکتوبر کو سنکیانگ روانہ کی گئی اور پاکستان کے گلگت بلتستان، خیبر پختونخواہ ، پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے گزری، پاکستان کی گوادر بندرگاہ تک بحفاظت پہنچنے میں 3,150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے 13 دن لگے کرامے سٹی کے حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی عوام جلد ہی اس تباہی پر قابو پالیں گے اور اپنے خوبصورت وطن کی تعمیر نو کریں گے۔امدادی اشیا چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے وصول کیں اور انہیں مقامی حکومت کے چیف آفیسر ایاز گورگیج کے حوالے کیا گیا۔مقامی حکومت کے عہدیدار نے بتایا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں کی حکومتیں ضرورت کے مطابق امداد کی تقسیم کے لیے سیلاب زدگان کی تفصیلات طلب کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شفافیت اور ٹریک ایبلٹی کو یقینی بنانے کے لیے سیلاب زدہ علاقوں کے لیے تمام امدا دی اشیا کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔تخمینہ ہے کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والا کل نقصان 40 بلین امریکی ڈالر تک ہو سکتا ہے جو حکومت کے ابتدائی تخمینہ سے 10 بلین امریکی ڈالر زیادہ ہے۔ سیلاب سے لگ بھگ 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں تقریبا 16 ملین بچے بھی شامل ہیں۔ بلوچستان پر ریپڈ نیڈز اسسمنٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب نے 117,400 ایکڑ یا 43 فیصد فصلوں اور سبزیوں اور تقریبا 35,000 ایکڑ یا 30 فیصد باغات کو نقصان پہنچایا ہے جن کا سروے کیا گیا



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…