منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

امارات کا گولڈن اقامہ کا اعلان، تنخواہ 30 ہزار درہم

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی ) متحدہ عرب امارات نے کمپنیوں کو تاکید کی ہے کہ گولڈن اقامہ کے حامل بیرون ملک سے آنے والے ڈاکٹرز، فارماسسٹس، ٹیچرز اور وکلا جیسے ماہرین کی ماہانہ تنخواہ 30 ہزار درہم ہونا ضروری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے

وزارت تعلیم و تربیت اور ملک کے دیگر اداروں کی سفارش پر مختلف شعبوں کے لیے ماہرین کے لیے متعارف کرائے گئے گولڈن اقامہ میں ٹیچرز کو بھی کٹیگری میں شامل کرلیا ہے۔اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ اس پیشکش سے جدید نصابِ تعلیم و تدریس سے بہرہ مند اعلی تعلیم، سیکنڈری تعلیم، پیشہ ورانہ تعلیم کے ماہر اساتذہ فائدہ اٹھا سکیں گے تاہم ٹیچرز کو بھی دیگر ماہرین کی طرح وزارت افرادی قوت کے مقرر کردہ پروفیشنل درجہ بندی کے لحاظ سے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔متحدہ عرب امارات نے اقامہ اور ویزوں کے نئے نظام مں گولڈن اقامہ کے لیے 6 شرائط مقرر کی ہیں جس میں سے ایک شرط امیدوار کی ماہانہ تنخواہ کا کم از کم 30 ہزار درہم ہونا ہے اور یہی ٹیچرز کے لیے بھی مقرر کی گئی ہے۔اس کے علاوہ ورک پرمٹ، تعلیم کم از کم گریجویشن یا مساوی،مکمل ہیلتھ انشورنش اور فیملی کا میڈیکل انشورنس ہونا بھی گولڈن اقامہ کی شرائط میں شامل ہیں۔ اس اسکیم سے ڈاکٹرز، فارماسسٹ اور ٹیچرز مستفید ہوسکیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ماہرین تعلیم گولڈن اقامہ کی کٹیگری میں شامل نہیں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…