منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیساتھ ہائی وولٹیج میچ سے قبل بھارتی کپتان روہت شرماکا اہم بیان سامنے آگیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (این این آئی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ بہت اہم ہے مگر ہمارے کھلاڑیوں کو بڑے میچ کے دوران جذبات کی رو میں نہیں بہنا چاہیے،ہمیں ورلڈ کپ جیتے کافی وقت ہو چکا ہے اور اس مرتبہ عالمی ٹائٹل جیتنے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

پہلی مرتبہ کسی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان روہت شرما نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ورلڈ کپ جیتے کافی وقت ہو چکا۔ظاہر ہے کہ ہمارا مقصد اور منصوبہ صرف ورلڈ کپ جیتنا ہے لیکن ہم جانتے ہیں کہ اس منزل مقصود تک پہنچنے کے لیے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔روہت شرما نے کہا کہ ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ کے ہر میچ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ہم زیادہ دور کا نہیں سوچ سکتے، اصل میں آپ ابھی تو سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے۔انہوں نے کہا کہ آپ کو صرف اس ٹیم پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جس کے خلاف آپ مد مقابل ہونے جا رہے ہیں ، اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کی پوری کوشش کریں، ہر ٹیم کے خلاف اچھی تیاری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔23اکتوبر بروز اتوار کو پاکستان کے خلاف بھارت کے بڑے ٹاکرے کے حوالے سے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے لیکن روہت شرما کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑے میچ کے دوران جذبات کی رو میں نہیں بہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا مقابلہ ہے جس سے ہم میگا ایونٹ میں اپنی مہم شروع کر رہے ہیں

لیکن اس کے ساتھ ہی ہم خود کو بہت پر سکون رکھنا چاہتے ہیں اور پوری توجہ اپنی انفرادی کارکردگی پر مرکوز رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ہی ہمارے لیے سب سے اہم چیز ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر میچ کے دوران کھلاڑی خود کو پرسکون اور پر اعتماد رکھ سکیں تو ہم وہ نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں

جس کی ہم تلاش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی میگا ایونٹ کا پہلا چمپئن بھارت متحدہ عرب امارات میں گزشتہ سال کے ٹورنامنٹ میں ناک آٹ مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا جبکہ 2011ء میں اپنی سرزمین پر 50 اوورز کا عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد سے کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…