منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

آصف زرداری کو 25 برس پرانے کیسز میں باقاعدہ ریلیف مل گیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آصف زرداری کو 25 برس پرانے کیسز میں باقاعدہ ریلیف مل گیا

اسلام آباد(این این آئی)سابق صدر آصف زرداری کو 25 برس پرانے کیسز میں باقاعدہ ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف نیب کی اپیلیں خارج کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کی 25 سال پرانے کیسز میں بریت کے خلاف نیب اپیلوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔نیب کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ عدالت میں پیش ہوئی جنہوں نے عدالت سے باضابطہ طور پر اپیلیں واپس لینے کی استدعا کردی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ میرٹ کے مطابق تو آپ کے پاس کیس تھا ہی کچھ نہیں، ہم نے اپیلیں واپس لینے کی درخواست کی ہے، کیا نیب نے کوئی انکوئری کی کہ کیس کا ریکارڈ کہاں گیا تھا؟ آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج ہی ہونی تھیں۔جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہا ہے کہ کیا آپ کو کچھ پتا نہیں ریکارڈ گیا کہاں تھا؟ اسی پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ نہیں انہیں پتا تو ہے، گزشتہ سماعت پر آپ نے کہا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ سے واپسی پر ریکارڈ کہیں گیا تھا، ہم آپ کی اپیلیں میرٹ پر بھی خارج کر رہے ہیں۔بعدازاں عدالت نے نیب کی اپیلیں واپس لینے کی استدعا منظور کرنے کے باوجود آصف زراری کے خلاف میرٹ پر اپیلیں خارج کردیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…