منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

آن لائن پاسپورٹ فیس جمع کروانے کیلئے ایپ ’’پاسپورٹ فیس آسان ‘‘متعارف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاسپورٹ بنوانے والے افراد کو گھنٹوں بنکوں میں قطاروں میں لگ کر فیس جمع کروانے سے نجات مل گی،پاسپورٹ حکام نے پہلے مرحلے میں لاہور کے رہائشیوں کیلئے آن لائن پاسپورٹ فیس جمع کروانے کیلئے ایپ ’’پاسپورٹ فیس آسان ‘‘متعارف کروادی۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق درخواست گزار اپنے اے ٹی ایم کارڈ ،ایزی پیسہ اور انٹرنیٹ بنکنگ بنک کارڈ کے ذریعے اسی ایپ میں فیس کی رقم جمع کروا سکے گا ،شہریوں کو فیس کے علاوہ بنک چارجز اب سے نہیں دینا پڑیں گے ۔اس سے پاسپورٹ بنوانے والوں کو ایجنٹ مافیا سے بھی نجات مل گئی ہے ۔ پاسپورٹ بنوانے والے اپنے موبائل فون سے ایپ ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔ایپ میں مختلف کیٹگری ہوں گی جن میں نیا پاسپورٹ پرانا پاسپورٹ کی تجدید شامل ہے۔ کیٹگری میں پاسپورٹ پانچ سال کیلئے بنوانا ہے یا پھر دس سال کیلئے بنوانا ہے اس کے مطابق کلک کرنا ہوگا۔درخواستگزار اپنا اور اپنی فیملی کا قومی شناختی کارڈ اور بچوں کے ب فارم نمبر ایپ میں درج کروائیگا ۔جس کے بعد 17حصوں پر مشتمل کوڈ موبائل پر وصول ہونے پر پاسپورٹ دفاتر جا کر اپلائی کرسکیں گے۔پاسپورٹ حکام نے پہلے مرحلہ میں لاہور میں یہ سروس متعارف کرواتے ہوئے عملدرآمد شروع کردیا ہے ۔پاسپورٹ حکام کے مطابق مرحلہ وار ملک کے دیگر شہروں میں بھی آن لائن پاسپورٹ فیس جمع کروانے کی سہولت جلد شروع ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…