بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

یوکرین کا ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین کے وزیرخارجہ نے صدر ولودی میر زیلنسکی کو ایران سے دوطرفہ سفارتی تعلقات توڑنے سے متعلق ایک تجویز پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ روس سے فوجی تعاون پر باضابطہ طور پرسفارتی تعلقات منقطع کردیں۔

روس نے یوکرین میں مختلف اہداف پردرجنوں مہلک ڈرون داغے تھے۔ ان سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تھا اوردارالحکومت کیف میں ایک ڈرون حملے میں چارافرادہلاک ہوگئے تھے۔یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایرانی ساختہ شاہد 136 ڈرونز سے کیے گئے تھے۔تاہم تہران نے روس کو یہ ڈرونزمہیا کرنے سے انکار کیا ہے۔یوکرینی وزیرخارجہ دیمیترو کلیبا کا کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ ایران ساختہ ڈرون ہیں اور وہ اس ضمن میں شکوک کاشکاریرپی طاقتوں کو ثبوتوں کا انبار فراہم کرنے کوتیارہیں۔کلیبا نیایک نیوزکانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیساتھ دوطرفہ تعلقات کی تباہی کی مکمل ذمہ داری تہران پرعاید ہوتی ہے۔میں یوکرین کے صدر کو ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی تجویز پیش کررہا ہوں۔کلیبا نے کہا کہ کیف اسرائیل کوایک سرکاری نوٹ بھیجے گا جس میں فوری طور پر فضائی دفاعی نظام مہیا کرنے اور اس شعبے میں تعاون کا مطالبہ کیا جائے گا۔کلیبا کے اس بیان پر اسرائیل کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…