مریدکے(این این آئی)چوتھی بیٹی پیدا ہونے پر ظالم شوہر نے بیوی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، نومولود بیٹی کا گلہ گھونٹ دیا اور منہ سے خون بہنے پرمردہ سمجھ کر فرار ہوگیا ،شوہر کے ظلم کی شکار بیوی چار بیٹیوں کو لیکر تھانہ پہنچ گئی
جہاں نازیہ بی بی نے پولیس کو تحریری درخواست دیتے بتایا کہ چودہ سال قبل اس کی شادی ابرار نامی نوجوان سے ہوئی پہلے دو جڑواں بیٹیاں پیدا ہوئیں جنکی عمریں گیا سال ہیں پھر ایک بیٹی پیدا ہوئی جسکی عمر چار سال ہے اب پھر اسکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جسکی وجہ سے اسکا شوہر دلبرداشتہ ہوگیا پہلے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا پھر اسکی نومولود کا گلہ دبا دیا جسکی وجہ سے اس کے منہ سے خون جاری ہوگیا بچی کو مردہ سمجھ کر فرار ہوگیا ۔نازیہ بی بی نے بتایا کہ اس کا شوہر بے روزگاری کی وجہ سے ہجڑہ بن کر مانگتا ہے اور اس سے بیٹیاں چھین کر فروخت کرنا چاہتا ہے ۔بیٹیوں کی مسلسل پیدائش پر میرا اور میری بیٹیوں کی جان کا دشمن بن گیا ہے بچیاں چھین کر فروخت کرنے اور اسے طلاق کی دھمکیاں دیتا ہے اسے اور اسکی بیٹیوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔صدر پولیس کے مطابق نازیہ بی بی کی درخواست پر کاروائی شروع کردی ہے۔