منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں ساتویں جماعت کے پرچے میں کشمیر کو آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں ساتویں جماعت کے پرچے میں  کشمیر کو آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا

پٹنہ(این این آئی ) بھارتی ریاست بہار میں ساتویں جماعت کے امتحانی پرچے میں ایک سوال میں کشمیر کو ایک آزاد ملک تسلیم کرلیا گیا۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے بجائے ہٹ دھرم بھارت ہمیشہ سے کشمیر کو نہ صرف آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم نہیں کرتا بلکہ فوج کشی کے ذریعے جنت نظیر وادی پر قبضہ کیے بیٹھا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں ساتویں جماعت کے انگریزی کا امتحان لیا گیا

جس میں طلبا سے پوچھا گیا کہ جس طرح چین کے لوگوں کو چینی کہا جاتا ہے اسی طرح مندرجہ ذیل ممالک کے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے؟

اور ان ممالک کی فہرست میں کشمیر کا نام بھی شامل تھا۔انگریزی کے پرچے میں نادانستگی میں جو حقیقت تسلیم کرگئی اس پر انتہا پسند ہندو جماعتیں چراغ پا ہوگئیں

اور اسکول انتظامیہ پر چڑھ دوڑے تاہم انتظامیہ نے بتایا کہ یہ پرچہ ہم نے نہیں بلکہ بہار بورڈ سے آیا ہے۔

بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماوں نے وزیر تعلیم سے اس واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…