لاہور ( این این آئی) ہیئر کے علاقہ میں نابینا پیر نے دم کروانی والی خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ بتایا گیا ہے کہ ہئیرکے علاقے کرباٹھ میں پیر صادق نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ خاتون کے مطابق پیرصادق دم کرنے آیا اور زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گیا۔متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں نابینا پیرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔