بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

پرویز الٰہی عمران خان کے نئے بزدار بن گئے ،یوٹرن انہیں مبارک ہو‘عظمیٰ بخاری

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰبخاری نے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کے بیان کو عمران خان کی دوستی کا منطقی نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی شکایت لگاتے تھے کہ ہماری جماعت کے لوگ توڑ لئے، اب اس کے غلام بن گئے ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی عمران خان کے نئے بزدار بن گئے ہیں،

’’ڈیمنشیا‘‘کے مریض ’’نیپیاں بدلنے‘‘والا اپنا بیان بھول گئے ہیں ،میں یاد نہیں کروانا چاہتی کہ وزیر اعلیٰ صاحب ہاتھ پیر تو آپکے کانپ رہے ہیں،عمران کی نیپیاں بدلنے کا ٹھیکہ اب پرویز الٰہی نے لے لیا ہے، یہ یوٹرن انہیں مبارک ہو ۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان سے پوچھ لیتے کہ عوام کا آٹا ،چینی ،دوائی کیوں چوری کرلیا؟ ،پنجاب کے حصے کابجٹ کیوں روکا تھا؟ ،سیاسی ڈیمنشیا اسے کہتے ہیں ،بیماریوں پر گھٹیا سیاست کرنے کی بدنما روایت عمران خان سے چل کر آپ تک پہنچ گئی،عمران نے بزدار کی وجہ سے پیسے سرنڈر کئے تھے، وہ بھی پوچھ لیتے تو اچھا ہوتا ،ظلم کی انتہا یہ ہے کہ جس یاسمین راشد نے پنجاب کا محکمہ صحت تباہ کردیا، لاشیں کوے اور گدھ کھا گئے،اس کی آج تعریفیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی بتا رہے ہیں کہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، اس کے ذمہ دار آپ ہیں، آپ نے بزدار کی یاد تازہ کردی ،مردہ خانے کس نے بنانے تھے، اس کا جواب عمران خان سے پوچھ لیتے ،ڈینگی سپرے کی حکمت عملی کس نے بنانی تھی؟ ،کس کارکردگی پر تعریفیں کر رہے ہیں ؟ وہ بھی بتا دیتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…