لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کیخلاف نیب میں زیر تفتیش کیس ختم کرنے کی سفارش کر دی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو مزید ریلیف دیتے ہوئے انکے خلاف نیب میں زیر تفتیش کیس ختم کرنی کی سفارش کی گئی ہے ۔تفتیشی ذرائع کے مطابق طاہر خورشید کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں خاطر خواہ شواہد نہیں ملے۔ دوسری طرف نیا نیب قانون پاس ہونے کے بعد طاہر خورشید کا کیس نیب کے دائرہ اختیار سے باہر ہو جائے گا۔طاہر خورشید کے خلاف اینٹی کرپشن میں زیر سماعت کیس کو پہلے ہی بند کر دیا گیا ہے۔اب نیب میں زیر تفتیش کیس کو بند کرنے کی حتمی منظوری نیب لاہور ریجن کے آئندہ بورڈ اجلاس میں لی جائے گی۔