اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آبا د میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔بدھ کو آپریشن کے دوران سنگجانی کے علاقے سے دو مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار دہشت گردوں میں حمزہ عرف غازی رحمان اور شیر عالم عرف عمر شامل ہیں ،دونوں دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان اور پشاور سے ہے،پولیس نے کارروائی کے دوران دونوں دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں بارودی مواد اور اسلحہ بر آمد کر لیا،دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ نمبر13بجرم 7ATA,4/5EA درج کر دیا گیاہے۔