دوران پرواز جہاز میں سانپ نکل آیا مسافروں کی چیخ وپکار
واشنگٹن(این این آئی)امریکی ایئرلائن کے طیارے میں مسافروں کا اچھا بھلا سفر اختتامی لمحات کے دوران خوف اور افراتفری میں تبدیل ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا سے نیوجرسی جانے والی فلائٹ کے مسافروں نے اختتامی لمحات میں جہاز میں سانپ دیکھ لیا جس کے بعد وہاں موجود لوگوں میں خوف اور افرا تفری پھیل گئی۔رپورٹس کے مطابق متعلقہ حکام نے جہاز سے سانپ کو پکڑ کر جنگل میں چھوڑ دیا،
اس دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور آپریشنز بھی تعطل کا شکار نہیں ہوئے۔ایئر لائن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق
مسافروں نے جہاز کے عملے کو سانپ کی موجودگی کا بتایا جس کے بعد متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا تھا۔امریکی اخبار کا
اس واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ بزنس کلاس کے مسافروں نے جہاز میں لینڈنگ کے بعد سانپ کو دیکھا، اس وقت جہاز ٹیکسی کے مرحلے میں تھا۔