خاتون صحافی کیخلاف غیر اخلاقی بیان عمران خان کے گلے پڑ گیا
لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خاتون صحافی غریدہ فاروقی کیخلاف غیر اخلاقی بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے خاتون صحافی غریدہ فاروقی کے متعلق غیر اخلاقی الفاظ قابل مذمت ہیں ، عمران خان اس سے قبل خاتون جج زیبا چوہدری کے بارے میں بھی
دھمکی آمیز الفاظ استعمال کرچکے ہیں، عمران خان ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہیںانکی جماعت کی خواتین اسمبلیوں میں موجود ہیں جلسوں میں بھی
خواتین شریک ہوتی ہیں، عمران خان نے جج زیبا چوہدری کے بعد غریدہ فاروقی کی نہیں تمام خواتین کی تذلیل کی ہے۔
عمران خان خواتین کے متعلق بیانات دیتے سوچ سمجھ کر گفتگو کیا کریں۔ قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان اپنے غیر سنجیدہ بیان پر فوری معافی مانگیں۔