اسلام آباد(این این آئی) قومی ادارہ احتساب نے تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر قومی ادارہ احتساب (نیب)نے میگا کرپشن کیسز کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کر دی ہیں اور تمام سابق صدور اور وزرائے اعظم کے کیسز میگا کرپشن کیٹیگری میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سابق وفاقی اور ایڈیشنل سیکریٹریز کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل ہوں گے جبکہ عوام سے فراڈ کے کیسز بھی میگا کرپشن میں شامل کیے جائیں گے۔