اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ترکیہ کے سفیر مہمت پاچاجی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تاریخ کی بدترین اور بڑی آفت کا سامنا ہے ترکیہ حکومت اور عوام نے پاکستانیوں کی مدد میں دیر نہیں لگائی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ
ترکیہ کا ادارہ “آفاد” اور ترکیہ ہلال احمر فوراً پاکستان پہنچا پاکستان اور ترکیہ کے عوام میں دل اور روح کا رشتہ ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفت میں ترکیہ نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مدد کی۔اندار بوسکوٹ نائب صدر ترکیہ افاد آرگنائزیشن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسانی زندگی بچانا سب سے بڑا ٹاسک رہا انسانی امداد کے لئے ترکیہ کے صدر رجب اردگان نے خصوصی ہدایات دیں تھیں ہم پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے ایک ترکیہ کے نام سے گاؤں آباد کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترکیہ سے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے 15 طیارے اور 13 مال بردار ٹرینز کے ذریعے سامان کی ترسیل کی گئی، پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے 35 ہزار سے ذائد خیمے دیئے جاچکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کے لئے 28 لاکھ سے ذائد میڈیکل یونٹ بھیجے گئے اب تک سیلاب متاثرین کو 54 ہزار گرم کمبل تکیئے اور چٹائیاں بھیجی گئیں ہیں ترکیہ نے 12 سو سیلاب متاثرین کے لئے 2 سو خیموں پر مشتمل خیمہ بستی بنائی ان بستیوں میں سیلاب زدگان کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔