جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

لال حویلی کیلئے میری لاش پر سے گزرنا پڑے گا،شیخ رشید

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لال حویلی خالی کروانے کے لیے میری لاش کے اوپر سے گزرنا پڑیگا۔ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے حالیہ انٹرویو کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں

لال حویلی خالی کروانے کے کیس سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا گیا۔میزبان کے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ یہاں لڑائی عمارتوں سے شروع ہوتی ہے، ایف بی آر بلا رہی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ لال حویلی کیلئے میری لاش پر سے گزرنا پڑیگا، میں بچپن میں لال حویلی کے نیچے ایک چائلڈ لیبر کے طور پر کتابیں بیچتا تھا، میں نے یہاں جھنڈا لہرایا، میں یہ جھنڈا کہیں بھی لہرا سکتا تھا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے عام آدمی کی حیثیت سے پاکستان کی سیاست میں قدم رکھا، مجھ سے زیادہ نہ کسی نے جیل کاٹی، ختم نبوت ؐہو، کلاشنکوف کی 7 سال قید ہو، کورٹ مارشل ہو، میں پاکستان کا واحد زندہ سیاستدان ہوں۔سابق وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے پر شیخ رشید نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ اس لیے کھڑا ہوں کیونکہ میں نسلی اور اصلی ہوں۔ یاد رہے کہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کروانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس پر گزشتہ روز راولپنڈی کی سیشن عدالت نے لال حویلی 7 روز میں خالی کرنے کا حکم معطل کر دیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…