بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

کراچی یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ کا کارنامہ ایم فل کر کے لیکچرار بھرتی ہو گیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کے پی کے سے تعلق رکھنے والا اختر نواز سیکیورٹی گارڈ سے یونیورسٹی کا لیکچرار بن گیا ۔نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹر ویو میں اختر نواز کا کہنا تھا کہ میں جب میری نوکری ہوئی تو اس وقت میں نے

میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہوئی تھی لیکن پڑھنے کا جنون لیے میں محنت کرتا رہا اور یونیورسٹی میں گارڈ کی نوکری کیساتھ اپنی تعلیم جاری رکھی ۔ اختر نواز خٹک کا کہناتھا کہ جب میرا ایم فل میں داخلہ ہوا تو اپنے ڈیوٹی کو تبدیل کر کے رات میں کروا لی تھی اور ریگولر کلاسز لینا شروع کر دی تھیں ۔ دو سے اڑھائی سال تک رات کی مسلسل نوکری کی جبکہ میرے گھر والوں نے میرے پوری مدد کی ہے ۔ جب میرا ایم فل مکمل ہوا تو یونیورسٹی کے دیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے مجھے کہا کہ ہمارے لیے آپ ٹیچنگ کریں پہلے تو مجھے عجیب سا لگا لیکن پھر پوری تیاری کیاساتھ کام شروع کر دیا اب میرا مقصد پی ایچ ڈی مکمل کرنا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ سے لیکچرار کا سفر کافی مشکل تھا لیکن اگر انسان میں کچھ کرنے کی لگن ہو تو پھر قدرت بھی اس کی مدد کرتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…