اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باوجود پاکستانی مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج دوسرے کاروباری روز کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 750روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 49ہزار 50روپے ہو گئی ہے ۔ خیال رہے گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت950روپے اضافہ سے1لاکھ48ہزار300روپے اوردس گرام سونے کی قیمت814روپے اضافہ سے1لاکھ27ہزار143روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1560 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔