جمعہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2025 

ایم کیو ایم نے حکومتی اتحاد چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حکومتی اتحاد چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کیوزیراعظم شہباز شریف نے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ملاقات میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے گورنر سندھ اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی وفد میں وفاقی وزیرِ سمندری امور فیصل سبزواری، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور وسیم اختر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مداخلت کی درخواست کی اور شکوہ کیا کہ اگر اس سے متعلق کچھ نہیں ہوا تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا، اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے جس پر وزیراعظم نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…