ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کی معروف جوڑی کے درمیان طلاق ہو گئی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی عمران اشرف اور اہلیہ کرن اشفاق نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کی جارہی تھیں کہ عمران اشرف اور اہلیہ ساتھ نہیں ہیں اور ان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے

تاہم عمران اور ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے راہیں جْدا کر لی ہیں۔انسٹاگرام پوسٹ میں عمران اشرف اور کرن کی جانب سے کہا گیا کہ ’بھاری دل سے اعلان کرتے ہیں کہ ہم دونوں نے احترام کے ساتھ علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ دونوں کے لیے ہماری بنیادی فکر ہمارا بیٹا روہم رہے گا جس کے لیے ہم بہترین والدین بن کر رہیں گے۔ہم مداحوں اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیں اور ہماری پرائیویسی کا خیال کریں، ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ اداکار عمران اشرف اور ماڈل کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔خیال رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ثناء اور فخر جعفری نے بھی سوشل میڈیا پر علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…