ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

کرکٹر بننے کیلئے والدہ سے بہت ڈانٹ اور مار کھائی،ڈیرن سیمی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹر بننے کیلئے والدہ سے بہت ڈانٹ اور مار کھائی ہے۔گوادر شارکس کے مینٹور ویوین رچرڈز اور حیدر آباد ہنٹرز کے مینٹور ڈیرن سیمی نے ماسٹر کلاس میں پلے آف کھیلنے

والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔دو مرتبہ کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کے سفر میں امبروز اور برائن لارا کو دیکھا اور آگے بڑھا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں آنے کیلئے سخت محنت کا سہارا لیا۔انہوں نے بتایاکہ میرے ابتدائی سفر میں مجھے والدہ سے بہت ڈانٹ پڑی، بہت مار کھائی لیکن میرا یہ تھا کہ میں نے کچھ بن کر دکھانا ہے، والدہ نہیں چاہتی تھیں میں انہیں انکار کروں لیکن بس کھیلتا تھا اور محنت کرتا تھا۔سیمی نے کہاکہ میری والدہ سمیت سب کہتے تھے میں کرکٹر نہیں بن سکتا لیکن پھر میں نے بن کر دکھایا۔انہوںنے کہاکہ کوئی نہیں چاہتا تھا میں ٹیم میں آؤں ، مجھے کچھ کھلاڑی کپتان نہیں دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا کیوں تھا یہ میں نہیں جانتا جب میں آیا تو اس وقت ٹیم میں بڑے بڑے نام تھے۔سیمی نے کہا کہ پاکستان جونیئر لیگ آپ نوجوانوان کے ایک اچھا پلیٹ فارم ہے، اپنی انسپائریشن کے مطابق چلیں اور محنت کریں، فاسٹ ٹریک کچھ نہیں ٹاپ پر پہنچنے کے بعد خود کو ٹاپ پر رکھنا اصل کامیابی ہے محنت تب تک کرو جب تک اپنے خوابوں تک نہ پہنچ جاؤ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…