کالاشاہ کاکو(آن لائن )ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے سے باز نہ آنے پر سابق شوہر نے بیوی پر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا، خود کو پولیس کے حوالہ کردیا، مقتولہ نے قاتل کیساتھ تیسری شادی کی تھی اور طلاق کے بعد اب بچوں کی حوالگی پر تنازعہ چلا آرہا تھا،
پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا،واقعات کے مطابق کالاشاہ کاکو کی آبادی نصیر ٹائون منوں آباد کے رہائشی رکشہ ڈرائیور مزمل حسین ولد محمد حسین مغل نے اپنی 30سالہ سابقہ بیوی سائرہ بی بی پر چاقو کے وار کرکے بیدردی سے قتل کردیا اور خود کی پولیس کو اطلاع کرکے گرفتاری دیدی، اہل محلہ کے مطابق مقتولہ سائرہ بی بی نے قاتل کیساتھ تیسری شادی کررکھی تھی اور یوٹیوب چینل سمیت ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنایا کرتی تھی جس پر اسکے تیسری شوہر نے بھی طلاق دیکر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔جس کے بعد دونوں میں تین بچوں کو لیکر تنازعہ چلا آرہا تھا ، گذشتہ روز مقتولہ سائرہ بی بی نے اپنے سابق خاوند کیخلاف درخواست دیکر اسے حوالات میں بھی بند کروایا تھا۔ قاتل مزمل حسین کا اپنی سابق بیوی سے مطالبہ تھا کہ وہ ٹک ٹاک اور یوٹیوب چینل چھوڑ دیورنہ بچے اسکے حوالے کرے۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر تفتیش کا آغاز کردیا ۔مقتولہ کے ورثا نے تھانہ صدر میں شدید احتجاج کیا اور ملزم کو کڑی سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے تھانہ صدر میں شدید احتجاج کیا اور ملزم کو کڑی سزا دلوائی جائے