لاہور ( این این آئی) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ علی موسیٰ گیلانی اور عبدالحکیم بلوچ کی کامیابی پاکستان کے ہر جمہوریت پسند کی کامیابی ہے۔پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ملیر میں چیئرمین اور ملتان میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کو چاروں شانے چِت کیا۔اپنے ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ کی سیاست پیپلزپارٹی کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف ضمنی انتخابات جیت کر بھی قومی اسمبلی سے دو سیٹیں گنوا بیٹھی۔حسن مرتضی نے کہا کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں خود الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کو نمبر گیم میں پیچھے دھکیل دیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی سیاست نے پیپلزپارٹی کو جیت سے ہمکنار کیا۔