لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں میدان میں اترچکے ہیں ،اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی شاہین شاہ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ویڈیو میں کھلاڑیوں کو میچ سے قبل پریکٹس کرتے دیکھا گیا ،شاہین کو بھی بھارتی بولر شامی سے بولنگ ٹپس لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب پی سی بی نے شاہین کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیک لکھا ہے۔