ملتان (این این آئی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے مختلف دالوں کی قیمت میں 10 سے 30 روپے تک کمی کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیل کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے دال چنا کی قیمت 245 سے کم کرکے 230 ، سفید چنا 320 سے کم کرکے 305 روپے، دال مسور کی قیمت 310 سے 295 روپے مسور ثابت 310 سے 290 اسی طرح دال مونگ 260 سے کم کرکے 245 روپے، دال ماش 410 سے 380 روپے اور ماش ثابت 360 سے 350 روپے کلو کردی گئی ہے جبکہ کالے چنے بھی 235 سے کم ہوکر 220 روپے کلو ہوگئے ہیں۔ شہریوں نے دالوں کی قیمتوں میں کمی کے بعد مزید کمی ک مطالبہ بھی کردیا ہے۔