اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دوران گفتگو کئی بار سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تذکرہ کیا اور کہاہے کہ چاہتا ہوں نواز شریف واپس آئے اور ہمارا اْس سے مقابلہ ہو۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ میں تو کمزور ٹیموں سے کھیلتا ہی نہیں، میں تو چاہتا ہوں وہ آئے اور میرا اس سے مقابلہ ہو، دراصل نواز شریف نیوٹرل امپائر کے ہوتے میچ کھیل ہی نہیں سکتا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نواز اور زرداری کا ٹائم ختم ہوگیا ہے، انہوں نے ہارنا ہے، نواز شریف تب ہی الیکشن لڑ سکتا ہے، جب اْس کی چوری معاف کردی جائے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف تسلیم کر رہا ہے کہ یہ ہمارے فلیٹ ہیں، ابھی تک نہیں بتا سکے کہ وہ پیسہ کہاں سے آیا جس سے لندن میں فلیٹ خریدے۔عمران خان نے کہا کہ کسی صورت بھی نواز شریف جیسے مجرم اور آصف علی زرداری جیسے مسٹر 10 پرسنٹ کو آرمی چیف کی تعیناتی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف میرٹ پر آنا چاہیے، ساری دنیا میں میرٹ پر ہی تعیناتیاں ہوتی ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آرمی چیف کسی کی پسند یا ناپسند پر نہیں آنا چاہیے، میں پوچھتا ہوں کیا نواز شریف اور آصف زرداری اس تعیناتی کے اہل ہیں؟انہوںنے کہاکہ کئی دفعہ گیم اْدھر چلی جاتی ہے جب آپ دھاندلی کے باوجود نہیں جیت سکتے، ثابت ہوگیا کہ ہم امپائروں کے بغیر بھی جیت سکتے ہیں۔