ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ہمارے پاس آئیڈیا ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے کیا کرنا ہے،شان مسعودکا انکشاف

datetime 17  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل قومی کرکٹر شان مسعود نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کیلئے کالم لکھا جس میں کہاگیا ہے کہ ہمارے پاس اب ایک واضح آئیڈیا ہے کہ آسٹریلیا میں ٹرافی جیتنے کے لیے ہمیں کیا کرنا ہے۔اپنے کالم میں انہوںنے لکھا کہ آسٹریلیا پہنچنے سے قبل ہم نے ایک ماہ سے کم وقت میں 12 میں سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتے ہیں،

نیوزی لینڈ میں ہمیں آسٹریلیا سے ملتی جلتی کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ سے قبل دو وارم اپ میچز ہیں، ہم ایک گروپ کی شکل میں انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ایک ساتھ ہیں، نیوزی لینڈ میں تین ملکی سیریز سے ہمیں ورلڈکپ کے لیے آئیڈیل تیاری کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان بابر اعظم کھانا کھانے کے لیے باہر جانا چاہتے ہیں، میری ذمے داری تھی کہ میں نئی نئی جگہیں تلاش کروں، ساتھ وقت گزارنے سے فائدہ ہوتا ہے، یہ گیم کا ایک حصہ ہے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ میں نتیجے اور مومنٹم کی بڑی اہمیت ہے، ہماری گفتگو کا محور یہی ہوتا ہے کہ ہم نے اپنی کارکردگی کو کیسے بہتر کرنا ہے، فائنل میں نیوزی لینڈ کو ہرانے کے باوجود ہم نے بہتری کے لیے مل بیٹھ کر بات کی۔شان مسعود نے کہاکہ ہر کرکٹر کی طرح میری بھی خواہش ہے میں اس قابل ہوں کہ ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالوں، میں اس وقت اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، مجھے امپیکٹ قائم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ لائن کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، ساری بیٹنگ ان کے گرد گھومتی ہے، ہماری بولنگ لائن اپ نے اپنی اہمیت کو اور زیادہ بڑھایا ہے، شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں حارث روف نے جگہ پر کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ چیز ہے کہ آخری 5 اوورز میں ہمارے بولرز اچھی بولنگ کر رہے ہیں، ہمارا اب تک سفر اچھا رہا ہے، ہم سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…